وزیر اعلیٰ محمود خان کاپشاور کی معروف مذہبی شخصیت مدرسہ دارالقرآن و الحدیث کے بانی شیخ عبد الحمید پر حملے کی مذمت

پیر 17 جنوری 2022 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کی معروف مذہبی شخصیت مدرسہ دارالقرآن و الحدیث کے بانی شیخ عبد الحمید پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں شیخ عبدالحمید کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

انہوں نے پولیس کو اس بہیمانہ قتل کے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے مرحوم شیخ عبدالحمید کے بھائی کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں