عمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

پیر 17 جنوری 2022 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔پشاور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ وقت ثابت کرے گا کہ خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک کی حکومت کے اقدامات کے دیرپا اثرات ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک کی صوبائی حکومت نے 2013میں کے پی میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کوایک طرف افرادی قوت کی کمی تو دوسری طرف بیروزگاری کاسامناہے، نوجوانوں کی ٹیکنالوجی ایجوکیشن میں جتنا خرچ کریں گے اس سے ملک کوفائدہ ہوگا۔واضح رہے کہ موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک 2013 سے 2018 تک خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں