
وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے لیے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، بیرسٹر محمد علی سیف
منگل 18 جنوری 2022 13:20

(جاری ہے)
اس نظام سے پیدا ہونے والی بجلی براہِ راست صوبے کے استعمال میں لائی جائے گی۔یہ سستی بجلی دور دراز کے ان علاقوں کو بھی فراہم کی جا سکے گی جہاں ٹرانسمیشن لائن نہیں ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پانی سے پیدا ہونے والی بجلی کو قابل تجدید توانائی کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت رشکئی اکنامک زون کی طرز پر مزید 6 سپیشل اکنامک زونز بنائے جائیں گے۔ ان زونز سے نہ صرف خیبرپختونخوا میں مزید ترقی آئے گی بلکہ روزگار کے بھی بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کل ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی سپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کیا۔ پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور حکومت خیبر پختونخوا کا آئی ٹی کے شعبے میں فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ اس منصوبے پر 1 ارب 31 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ 86 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مزید دو سے تین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز تعمیر کیے جائیں گے۔ان ٹیکنالوجی زونز کا مقصد آئی ٹی کے شعبہ کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو اس شعبہ کو مہارت کی ٹریننگ دینا ہے۔ اس سے نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا اور وہ عالمی سطح اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کنال کے ساتھ ساتھ لفٹ کنال پراجیکٹ پر بھی کام شروع کر رہے ہیں،جس سے 3 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہوگی اور اس سے بڑی سطح پر معاشی سرگرمیاں شروع ہوں گی اور نوکریاں پیدا ہوں گی۔ اس پراجیکٹ سے زرعی پیداوار اضافہ ہوگا اور فوڈ سکیورٹی کی صورتحال میں مزید بہتری ساتھ زراعت کی صنعت میں بھی بہتری آئے گی جس سے پراسیسڈ فوڈ کے پراجیکٹ لگائے جائیں جو کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کر دی ہے۔چترال شندور کو ایکسپریس وے سے منسلک کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر روڈ نیٹ ورک بچھایا جائے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہوفاقی و صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ضم شدہ اضلاع میں بھی سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبے زیر غور ہیں۔ حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کو 24 ارب کی سطح سے بڑھا کر رواں سال 54 ارب روپے کر دیا ہے۔ پنجاب کا 16 ارب روپے کا شیئر بھی اب خیبرپختونخوا کو ملے گا جس سے مجموعی طور پر ضم اضلاع میں 70 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ احساس راشن پروگرام لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام سے اشیائے خورد و نوش پر ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی جس سے خیبر پختونخوا کے ایک کروڑ مستحق خاندان اس سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل ہے انسداد پولیو مہم شروع ہے، اپنے 5 سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیںاورشہری کورونا وائرس سے بچاو کی بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں۔متعلقہ عنوان :
پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
پشاور سے متعلقہ
پشاور خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دفتر ڈی ایس پی پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
-
ہاکی فیڈر یشن کا سجال کے سیکریٹری چوہدری محمد اشرف کے تایا چودھری محمد سرور کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق رکن کرنل محمد نعمان کی اظہار تعزیت
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
انٹرنیشنل گرلز نیٹ بال سیریز ،قومی جونیئر انڈر-21 ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 22 مئی کو کراچی میں ہونگے
-
عمران خان کی جان کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل
-
پی ٹی آئی کے وکیل نے غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ کو تسلیم کیا، اکبر ایس بابر
-
نگران حکومت کے لیے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہے ؛ فواد چوہدری
-
یکم جولائی 2018 سے 30 مارچ 2022 تک ٹیلی کام انڈسٹری میں براہ راست غیر ملک سرمایہ کاری کا حجم 6 ارب 10 کروڑ ڈالرز رہا
-
شکر ہے کورونا وبا کے دوران امپورٹڈ حکومت مسلط نہیں ہوئی تھی، حماد اظہر
-
نگران حکومت کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہو گا، فواد چودھری
-
صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات ،وطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.