پشاور کے تین ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد82ہو گئی

ہسپتال میں کورونا وائرس کے 28مریض زیرعلاج ،کورونا وائرس کے مریضوں کیلئی122بیڈز اور 28وینٹی لیٹرز مختص

بدھ 19 جنوری 2022 15:19

پشاور کے تین ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد82ہو گئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پشاور کے تین ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد82ہو گئی ہے۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا وائرس کے 28مریض زیرعلاج ہیں ،کورونا وائرس کے مریضوں کیلئی122بیڈز اور 28وینٹی لیٹرز مختص ہیں، ہسپتال میں کورونا کی5مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں، کورونا سے متاثرہ8مریض ایچ ڈی یو پر زیر علاج ہیں، کم مقدار آکسیجن والے 31بیڈز مختص ہیں جن پر 9مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کوئی مریض داخل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد40ہو گئی ہے،ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئی122بیڈز اور 38وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں جن پر9مریض زیرعلاج ہیں،کورونا وائرس کی4نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور کورونا وائرس کی7مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ، ہسپتال میں کورونا وائرس سے کسی مریض کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا وائرس کی14مریض زیرعلاج ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3نئے مریض داخل کیے گئے ،آئی سی یو میں2مریض داخل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں