گورنر شاہ فرمان نے پشاور یونیورسٹی کے کلاس فور ملازمین سے ذاتی کام لینے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

جمعرات 20 جنوری 2022 13:11

گورنر شاہ فرمان نے پشاور یونیورسٹی کے کلاس فور ملازمین سے ذاتی کام لینے کے واقعے کا نوٹس لے لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) صوبہ خیبر پختون خوا کے گورنر شاہ فرمان نے پشاور یونیورسٹی کے کلاس فور ملازمین سے ذاتی کام لینے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے کلاس فور ملازمین سے ذاتی کام لینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خیبر پختون خوا کے گورنر شاہ فرمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپیکشن ٹیم کو معاملے کی انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔انہوں نے انسپیکشن ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی 14 دن میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔واضح رہے کہ دفتری اوقات میں ڈائریکٹر کے گھر یونیورسٹی ملازمین کے تعمیراتی کام کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں