وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی انارکلی لاہور میں دھماکے کی شدیدمذمت

جمعرات 20 جنوری 2022 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے انارکلی لاہور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں