کورونا وائرس کے پیش نظر بی آر ٹی بسوں میں جراثیم کش سپرے کا عمل جاری ہے، ترجمان ٹرانس پشاور

منگل 25 جنوری 2022 12:50

کورونا وائرس کے پیش نظر بی آر ٹی بسوں میں جراثیم کش سپرے کا عمل جاری ہے، ترجمان ٹرانس پشاور
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) پشاور میں کورونا وائرس کے پیش نظر بی آر ٹی بسوں میں جراثیم کش سپرے کا عمل جاری ہے اورتمام بسوں کو روٹ پر چلانے سے قبل اور روٹ مکمل کرنے پر سپرے کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق بی آر ٹی میں سفر ماسک سے مشروط ہے اس لیے مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ ذمہ داری نبھائیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں ،جن مسافروں کی ویکسین ڈوز مکمل نہیں وہ فی الفور  ویکسی نیشن کرائیں ۔ انہوں نے مسافر و ں سے اپیل کی کہ بی آر ٹی عملے کے ساتھ تعاون اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تاکہ  خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کیلئے بھی خطرہ نہ بنیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں