ملک میں صدارتی نظام کے حوالے سے افواہوں میں تیزی آ گئی

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے کارکنوں نے بھی خصوصی مہم شروع کر دی

منگل 25 جنوری 2022 18:50

ملک میں صدارتی نظام کے حوالے سے افواہوں میں تیزی آ گئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) ملک میں صدارتی نظام کے حوالے سے افواہوں میں تیزی آ گئی ہے صدارتی نظام کے لئے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے کارکنوں نے بھی خصوصی مہم شروع کر دی ہے تحریک انصاف کے کا رکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر صدارتی نظام کی حمایت میں پوسٹیں لگانے میں تیزی کردی ہے اور سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے خصوصی طور پر مہم شروع کردی ہے صدارتی نظام کو نا فذ کرنے اور آئین کو معطل کرنے کی افواہوں میں تیزی آنا شروع ہوگئی ہے ملک میں صدارتی نظام کی افواہیں تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں تاہم تحریک انصاف کی جانب سے اس سلسلے میں خاموشی اختیار کی گئی ہے صدارتی نظام کے نا فذ ہونے اور آئین کو معطل کرنے کی افواہیں گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹین پر جارہی ہیں صدارتی نظام کے نفاذ اور آئین کو معطل کرنے کے حوالے سے افواہوں کے حوالے سے خوف ہراس بھی پھیلنا شروع ہوگیا ہے. 

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments