پشاور کے تین تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد112ہو گئی

جمعہ 28 جنوری 2022 14:32

پشاور کے تین تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد112ہو گئی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2022ء) : پشاور کے تین تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد112ہو گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کی تعداد48ہو گئی ہے جبکہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئی122بیڈزمختص ہیں، ہسپتال میں کل وینٹیلیٹرز کی تعداد68ہے اورکورونا وائرس کے مریضوں کیلئی38وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ہیں جن پر9مریض زیرعلاج ہیں،کورونا وائرس کی11نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور کورونا وائرس کی12مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گی ، ہسپتال میں کورونا وائرس سے کسی مریض کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کی39مریض زیرعلاج ہیں،ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12نئے مریض کو داخل کیا گیا ہے ،ایچ ڈی یو میں37مریض زیر علاج ہیں،آئی سی یو میں بھی 2مریض داخل ہیں، صوبے میں بڑھتے مریضوں کے پیش نظر ضروری اقدامات کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں25کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا کے مریضوںکیلئی122بیڈز مختص ہیں، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 28وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں، ہسپتال میں کورونا کی5مریض انتہائی نگہداشت اور وینٹی لیٹرز پر ہیں، کورونا سے متاثرہ5مریض ایچ ڈی یو پر زیر علاج ہیں، کم مقدار آکسیجن 31بیڈز مختص جس پر13مریض زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں