ہزار خوانی پارک کے قیام سے پشاور شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا،محمود خان

منگل 17 مئی 2022 13:33

ہزار خوانی پارک کے قیام سے پشاور شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا،محمود خان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہزار خوانی پارک کا قیام حکومت کا پشاور کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوہزار خوانی پشاورکے دورے کے موقع پر علاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس پارک کے قیام سے پشاور شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا،ہزار خوانی پارک میں فیملیز کے لیے الگ دن مقرر کریں گے،پشاور سمیت صوبہ بھر میں پرانے پارکوں کو بحال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کے مسنگ لنک کو تعمیر کرنے کے لیے 14 ارب روپے مالیت کا پی سی ون منظوری کے لیے متعلقہ فورم کو بھیج دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک رش کو کم کرنے کے لیے نئے بس اڈے کی تعمیر پر کام شروع ہو گیا ہے۔وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ نیو پشاور ویلی کے نام سے میگا ہائوسنگ منصوبے پر کام جاری ہے، نیو پشاور ویلی حکومت کا پہلا منصوبہ ہے جو لینڈ شیئرنگ فارمولے کے تحت ہوگا،وزیر اعلی سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر کو نیو پشاور ویلی منتقل کیا جائے گا۔ا نہوں نے کہا کہ پشاور کے باسیوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے مہمند ڈیم اور جبہ ڈیم سے پانی کی سپلائی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں