وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا چمکنی میں پولیس پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی شدید مذمت

پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت

جمعرات 19 مئی 2022 21:09

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا چمکنی میں پولیس پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی شدید مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ چمکنی میں پولیس پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او کی شہادت پر تعزیت کی ہے اور پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ واقعے کے مجرمان قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے، انہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام پولیس کی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس طرح کے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں