کارکنان گھبرائیں نہیں لانگ مارچ ضرور کرینگے ،شاہ محمودقریشی

فوج کا ایک آئینی کردار ہے اگر وہ آئینی کردار تک محدود رہتی ہے توخوش آئند ہے،شیخ رشید دوست ہیں تحریک انصاف کا حصہ نہیں،اگر کارکن پہنچنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو پھر ہر چوک اور ہر گلی سرینگر ہائی وے بن جائیگا،کارکن گرفتاری سے بچنے کیلئے انڈر گراونڈ ہو جائیں،اسدعمر کے ہمراہ پشاورمیں پریس کانفرنس

منگل 24 مئی 2022 16:08

کارکنان گھبرائیں نہیں لانگ مارچ ضرور کرینگے ،شاہ محمودقریشی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کارکنان گھبرائیں نہیں لانگ مارچ ضرور کرینگے ،ایسے حالات میں کارکنان کی گرفتاریاں مناسب نہیں، فوج کا ایک آئینی کردار ہے اگر وہ آئینی کردار تک محدود رہتے ہیں توخوش آئند ہے،شیخ رشید دوست ہیں لیکن تحریک انصاف کا حصہ نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اسد عمر اورشاہ محمود قریشی نے پشاور سول آفیسر میس میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ،گھروں میں خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے،چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے ہماری حکومت میں ایسے اقدامات نہیں کئے گئے،بلاول نے کراچی سے لانگ مارچ کیا، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی،پورے سندھ میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسے حالات میں کارکنان کی گرفتاریاں مناسب نہیں،کارکنان کوجہاں سے بھی ٹرانسپورٹ ملے اسلام آباد پہنچ جائیں ،ہم اسلام آباد پر قبضہ نہیں کرنا چا رہے،ہمارا ہر احتجاج پر امن ہوتا ہے،ہمارے کارکنان کہیں بھی توڑ پھوڑ نہیں کی،اس وقت آئین وجمہوریت کیلئے ایک ہی راستہ فوری الیکشن کا ہے،عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

پولیس اورانتظامیہ کے افسران کے تبادلے کئے جا رہے ہیں،پنجاب انتظامیہ کو آئین اور قانون کیطابق اقدامات اٹھانے چاہیئے،کارکنان کی لسٹیں بن رہی ہیں گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم لانگ مارچ کریں گے کارکنان گھبرائیں نہیں،فوج کا ایک آئینی کردار ہے،اگر وہ آئینی کردار تک محدود رہتے ہیں توخوش آئند ہے،فوج،عدلیہ،الیکشن کمیشن اپنے آئینی کردار کے مطابق کام کریں،شیخ رشید ہمارے دوست ہیں لیکن تحریک انصاف کا حصہ نہیں ،پنجاب میں چن چن کر ایسے لوگ لگا ئے جا رہے ہیں جو ماورائے عدالت قتل کے لئے مشہور ہیں،پنجاب حکومت کے پاس کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔

ہم حکومت کو معقول راستہ دے رہے ہیں ،ن لیگ کے کچھ لوگ انتخابی اصلاحات کے لئے رابطے کررہے ہیں ،دوسری طرف وزیرداخلہ لسٹیں مرتب کررہے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں،مفتاح اسماعیل دوحا میں بیٹھے ہیں مذاکرات آگے نہیں بڑھ رہے۔اگر کارکن پہنچنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو پھر ہر چوک اور ہر گلی سرینگر ہائی وے بن جائے گا،شاہ محمود قریشی نے پنجاب کے کارکنوں سے درخواست کی کہ گرفتاری سے بچنے کیلیے انڈر گراونڈ ہو جائیں۔تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔حکومتی کاروائیوں پر مشاورت کرینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں