ڈپٹی کمشنر ٹانک ارشد قیوم برکی نے رواں انسداد پولیو مہم کے دوران اہداف کے حصول اور پراگرس کے حوالے سے اجلاس

بدھ 25 مئی 2022 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر ٹانک ارشد قیوم برکی نے رواں انسداد پولیو مہم کے دوران اہداف کے حصول اور پراگرس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ، محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، ای پی آئی، ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی، اہداف کے حصول اور مائیکرو پلان پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ مہم کے آخری دو روز کیلئے بھی لائحہ عمل بنایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تندہی سے فرائض کی بجا آور ی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی پانچ سال تک کی عمر کا بچہ انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ کر عمر بھر کی معذوری کا شکار نہ ہو جائے۔انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بے خوف ہو کر اپنے فرائض بجا لائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین سے اپیل کی کہ انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس موذی وائرس کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں