نسوار مہنگی ہونے پر شہری نے پولیس میں شکایت درج کرا دی

روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں تو ہوں لیکن نسوار کیسے مہنگی ہو گئی؟ ، درخواست گزار کا موقف

بدھ 29 جون 2022 23:19

نسوار مہنگی ہونے پر شہری نے پولیس میں شکایت درج کرا دی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیشِ نظر نسوار کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ،نسوار مہنگی ہونے پر شہری نے پولیس میں شکایت درج کراد ی ،اسی حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں پیش آیا جہاں ایک شہری نسوار مہنگی ہونے کی شکایت لے کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے دفتر جا پہنچا۔

(جاری ہے)

شہری نے مہنگی نسوار اور کم وزن کے خلاف درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں تو ہوں لیکن نسوار کیسے مہنگی ہوگئی تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے نسوار تو سستی نہ کی لیکن پڑیا کا وزن بڑھا دیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں