وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ کی مذمت

جمعہ 1 جولائی 2022 22:08

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ کی مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایس ایچ او کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں