وزیر اعلیٰ محمود خان کا بلوچستان میں بارشوںو سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مال و املاک کو نقصان پرافسوس کا اظہار

بدھ 6 جولائی 2022 20:50

وزیر اعلیٰ محمود خان کا بلوچستان میں بارشوںو سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مال و املاک کو نقصان پرافسوس کا اظہار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مال و املاک کو پہنچنے والے نقصان پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین اور بلوچستان کے عوام اور حکومت سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے چارسدہ کے علاقہ عمرزئی میں دیوار گرنے سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے بچے کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں