وزیر اعلیٰ محمود خان کی سینئر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی مذمت

بدھ 6 جولائی 2022 20:50

وزیر اعلیٰ محمود خان کی سینئر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی طرف سے عمران ریاض کی گرفتاری بلاجواز اور قابل مذمت اور یہ اقدام آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے اس گرفتاری کو آزادی صحافت پر حملہ ہے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے، اس طرح کا طرز عمل جمہوریت کیلئے کسی بھی طرح ٹھیک نہیں اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے لوگوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں