پشاورہائیکورٹ نے ضم شدہ اضلاع میں خواتین ٹیچرزسے پولیوکی اضافی ڈیوٹی نہ لینے کاحکم دے دیا

جمعرات 7 جولائی 2022 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) پشاورہائیکورٹ نے ضم شدہ اضلاع میں خواتین ٹیچرزسے پولیوکی اضافی ڈیوٹی نہ لینے کاحکم دے دیا۔پشاورہائی کورٹ میں ضم اضلاع میں خواتین ٹیچرزسے اضافی ڈیوٹی کے خلاف دائردرخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار محمد الیاس اوکرزئی نے عدالت کوبتایاکہ اساتذہ سے ایجوکیشن کے علاوہ اضافی ڈیوٹی لی جاری ہے جو قانون کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

فری کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ سیکشن 19(3) میں واضح ہے کہ اساتذہ سے اضافی ڈیوٹی نہیں لی جائے گی۔ اساتذہ سے پولیو کی اضافی ڈیوٹی لی جارہی ہے جس سے تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ پہلے سے ضم اضلاع میں اساتذہ کی کمی ہے اضافی ڈیوٹی کی وجہ سے تعلیم اور بھی متاثر ہوگا۔ حکومت پولیو ڈیوٹی کے لئے اور سٹاف بھرتی کریں اور اساتذہ کو پولیو ڈیوٹی کے لئے جو معاوضہ دیاجاتا ہے وہ ان لوگوں کو دیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے اساتذہ سے پولیو کی اضافی ڈیوٹی نہ لینے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں