پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں بچوں کے کھلوناپستول کی فروخت پرپابندی عائد کردی

جمعرات 7 جولائی 2022 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں بچوں کے کھلوناپستول کی فروخت، چاند رات پرہوائی فائرنگ اور آتش بازی پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ پشاور نے شہر بھر میں چاند رات پرہوائی فائرنگ، آتش بازی اور بچوں کے کھلوناپستول کی فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابند عائد کردی ہے۔جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور ڈسڑکٹ آفسران کو نوٹ فیکیشن کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے، اعلامیہ کے مطابق پابندیوں کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں