محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوامیں بارشوں کی نویدسنادی

صوبے کے بیشتراضلاع میں مون سون بارشوں کاسلسلہ ہفتے کے روزسے شروع ہونے کاامکان ہے

جمعرات 7 جولائی 2022 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوامیں بارشوں کی نویدسنادی ،محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتراضلاع میں مون سون بارشوں کاسلسلہ ہفتے کے روزسے شروع ہونے کاامکان ہے جواتوارکے روز تک جاری رہے گا۔پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کے روز شروع ہوگا ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،کوہستان،تورغر،بٹگرام،سوات،دیر ،شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ، صوابی، نوشہرہ،مردان میں بھی بارش کاامکان ہے،بارشوں کاسلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا،پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظرصوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ،نوشہرہ،صوابی،بنوں،ڈی آئی خان اورمردان میں بھی تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اوراربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اورسیاحوں کو دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں