وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ کی مذمت

بدھ 10 اگست 2022 15:42

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ کی مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے فوجی جوانوں کی شہادت پرتعزیت کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے شہداکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اوردعاکی کہ اللہ تعالی شہداکے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلی محمودخان نے کہاکہ ملک میں امن کی خاطر پاک فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں،سکیورٹی اداروں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں