وزیر اعلیٰ محمود خان نے دیہاڑی دار مزدور کے بیٹے کو سرکاری ملازمت دے دی

بدھ 10 اگست 2022 22:59

وزیر اعلیٰ محمود خان نے دیہاڑی دار مزدور کے بیٹے کو سرکاری ملازمت دے دی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے غریب پروری کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے پشاور کے رہائشی دیہاڑی دار مزدور کے بیٹے کو سرکاری ملازمت دے دی۔ وزیر اعلیٰ نے بدھ کے روزعزیز خان نامی محنت کش کو اپنے دفتر بلا کر اس کے بیٹے کا تقرر نامہ حوالے کیا۔ 72 سالہ عزیز خان بابو گڑھی پشاور کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرکے گھر بار چلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عزیز خان گزشتہ 35 سالوں سے سول سیکرٹریٹ میں محنت مزدوری کررہا ہے۔ بیٹے کو سرکاری نوکری دینے پر عزیز خان نے وزیر اعلیٰ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان ہمیشہ غریبوں کا سوچتے ہیں، ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وزیر اعلیٰ انہیں اپنے دفتر بلاکر عزت افزائی کریں گے اور ان کے بیٹے کو بیٹھے بیٹھائے سرکاری ملازمت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس احسان کے لئے تاحیات وزیر اعلیٰ کے لئے دعا گو رہیں گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں