ایف آئی اے کی انکوائری غیرقانونی ہے،اکاونٹس سے ٹرانزکشن قانون کی مطابق کی گئی،اسد قیصر

جمعرات 11 اگست 2022 22:43

ایف آئی اے کی انکوائری غیرقانونی ہے،اکاونٹس سے ٹرانزکشن قانون کی مطابق کی گئی،اسد قیصر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی انکوائری غیرقانونی ہے،اکاونٹس سے ٹرانزکشن قانون کی مطابق کی گئی ہے ،یہ صرف ہمارے ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے،یہ صرف اور صرف سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایف آئی اے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کاکہناتھاکہ ایف آئی اے کی انکوائری غیر قانونی ہے،اکاونٹس سے ٹرانزکشن قانون کیمطابق کی گئی یہ صرف ہمارے ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے،یہ صرف اور صرف سیاسی انتقامی کارروائی ہے، ان کاکہناتھاکہ طالبان کیساتھ مذاکرات میں صوبائی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا،دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن مجھے کوئی دھمکی نہیں ملی،ان کاکہناتھاکہ افسوس ہے کہ باچا خان کا نواسہ اتناغیرسنجیدہ ہے،ہم کسی ملک سے دشمنی نہیں چاہتے،امریکہ سمیت سب ممالک کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں،کسی کے غلام نہیں،کسی کے مداخلت نہیں مانتے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں