خیبر پختونخوا: تعطیلات میں اضافےکا فیصلہ واپس، اسکول کل سے کھلیں گے

خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات ختم کرنےکا اعلامیہ جاری کردیا گیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 14 اگست 2022 22:03

خیبر پختونخوا: تعطیلات میں اضافےکا فیصلہ واپس، اسکول کل سے کھلیں گے
پشاور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 14اگست 2022) طالب علموں کی موجیں ختم!خیبر پختونخوا حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافےکا فیصلہ واپس لے لیا، اسکول کل سے کھلیں گے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواکے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات ختم کرنےکا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلامیےکے مطابق محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے اس لیے تمام نجی اور سرکاری اسکولز کل سےکھلیں گے۔خیال رہےکہ خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے گرم علاقوں میں چھٹیوں کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسکول 15 اگست کے بجائے یکم ستمبرکو کھلیں گے تاہم اب گرمی کی شدت میں کمی کےبعد چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں