وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بورڈ اجلاس

نیو پشاور ویلی کے زمین مالکان کو لینڈ شیئرنگ فارمولہ کے تحت Intemation letters رواںہفتے جاری کرنے کا فیصلہ نیو پشاور ویلی کیلئے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت نیو پشاور ویلی کے لینڈ ریکارڈ سے متعلق جملہ اُمور کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا

پیر 15 اگست 2022 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بورڈ اجلاس منعقد ہوا جس میں نیو پشاور ویلی کے زمین مالکان کو لینڈ شیئرنگ فارمولہ کے تحت Intemation letters رواںہفتے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا ، فیصل امین گنڈا پور اور اشتیاق ارمڑ کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ، سیکرٹری جنگلات و ماحولیات عابد مجید ، ڈی جی پی ڈی اے اور بورڈ کے دیگراراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آکشن ریگولیشنز 2021 میں ضروری ترامیم کرنے کیلئے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس سلسلے میں حتمی تجاویز بورڈ کی منظوری کیلئے پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیو پشاور ویلی کیلئے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت نیو پشاور ویلی کے لینڈ ریکارڈ سے متعلق جملہ اُمور کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔

اجلاس میں فوت شدہ ملازمین کوٹہ کے تحت پی ڈی اے کے باقی ماندہ 22 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نیو پشاور ویلی کی رابطہ سڑک کی تعمیر پر پیشرفت کو تیز کیا جائے جبکہ ریگی ماڈل ٹائون کے زون I ، زونII اور زونV کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں