وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاٹانک میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت

منگل 16 اگست 2022 23:02

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاٹانک میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع ٹانک میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنا ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں پر فائرنگ کرنے والے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں اور وہ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعے میں ملوث شر پسندن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں