وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا باجوڑ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت

جمعہ 19 اگست 2022 23:12

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا باجوڑ  میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2022ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ صوبے میں امن و امان کے لئے پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کےلئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام کو پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں