اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے، عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، فیصل جاوید کا دعویٰ

آئین کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے سب کو نکلنا ہوگا، جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پزیرائی ملے گی؛ پی ٹی آئی رہنماء کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 25 مارچ 2025 16:44

اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے، عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، فیصل جاوید کا دعویٰ
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے، عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء بیرونِ ملک دورے کر رہے ہیں لیکن انہیں عوام کی فکر نہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور کابینہ اپنی تنخواہیں بڑھا رہی ہے، مجھے عمرے کے لیے نہیں جانے دیا جارہا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے سب کو نکلنا ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے، جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پزیرائی ملے گی۔

فیصل جاوید کہتے ہیں کہ آج پاکستانیوں کے لیے انتہائی خوشی کا دن ہے کیون کہ آج کے دن 25 مارچ 1992ء کو پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا، پاکستان نے اس دن اپنی تاریخ کا واحد ون ڈے کرکٹ ولڈ کپ عمران خان کی قیادت میں جیتا، عمران خان نے ایک ناتجربہ کار ٹیم کی قیادت کی اور ولڈ کپ جیت کر آئے، اس ٹیم کے کھلاڑی کہتے ہیں ولڈ کپ کے لیے جا رہے تھے تو واپسی کی ٹکٹ کا سوچ رہے تھے لیکن عمران خان سوچ رہے تھے کہ کس کھلاڑی کو ولڈ کپ فائنل میں کھلانا ہے، یہ لیڈر شپ تھی جس نے ناتجربہ کار ٹیم کو فائنل تک پہنچایا اور فائنل جیت کر وطن واپس لوٹے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں سابق سینیٹر فیصل جاوید کے کیسز کی سماعت ہوئی جہاں جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگ زیب نے سماعت کی، اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے کہا کہ ’سینیٹر فیصل جاوید کے خلاف 17 ایف آئی آر درج ہیں، پشاور ہائیکورٹ کے چار مارچ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا گیا، سینیٹر فیصل جاوید نے دوسری ایف آئی آر میں عدالت سے رجوع نہیں کیا، وفاقی حکومت نے ایف آئی آر کی تمام تفصیلات فراہم کی تھیں، سینیٹر فیصل جاوید کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، سینیٹر فیصل جاوید نے ریگولر ضمانت کے لیے درخواست نہیں دی، تحقیقات میں پیش بھی نہیں ہو رہے ہیں اس لیے ان کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ہے‘، بعد ازاں عدالت نے فیصل جاوید کی جانب سے دائر توہین عدالت اور رٹ پٹیشن کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں