حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی ای این ٹی ٹیم کی بیت المال کے تعاون سے کوکلیئر امپلانٹ کی 9 کامیاب سرجریز

جمعہ 18 اپریل 2025 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) پشاور کی ای این ٹی ٹیم نیپاکستان بیت المال کے تعاون سے کوکلیئر امپلانٹ پروگرام کے کامیاب آغاز کیساتھ کوکلیئر امپلانٹ کی 9 کامیاب سرجریز کر دی ہیں۔ لیکن اب خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون سیصحت کارڈ پروگرام کے تہت بھی یہ سرجریز کیں جائیگی۔

ایچ ایم سی میں کوکلیئر امپلانٹ سرجریز کے کامیاب انعقاد میں یہ سنگِ میل ان تھک محنت کا نتیجہ ہے، خاص طور پر ان کوششوں کو مختلف ڈونر پروگرامز کی جانب سے پہچان اور حمایت بھی حاصل ہوئی ہے۔ اس کامیابی میں ایچ ایم سی کے میڈیکل ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر شہزاد اکبر کیجانب سے فراہم کردہ مسلسل تعاون اور حوصلہ افزائی نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے بغیر یہ پیش رفت ممکن نہ ہوتی۔

(جاری ہے)

6ماہ سے لے کر 5سال تک کے بچوں کی کو کلئیر امپلانٹ سرجریز کی جارہی ہیں۔ جس پر کل لاگت تقریبا 21لاکھ 50 ہزار تک ہے جو کہ اب بیت المال کے علاوہ بزریعہ صحت کارڈ بھی کیی جائیگی۔سینئر ماہرین کی زیرِ نگرانی، ای این ٹی ٹیم نے حال ہی میں دو روزہ کوکلیئر امپلانٹ میراتھن کا انعقاد کیا، جس میں نو کامیاب سرجریز کی گئیں۔ یہ کامیابی شعبے کی ترقی میں ایک اہم پیشرفت کی نمائندگی کرتی ہے اور مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے ٹیم کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایچ ایم سی کی ٹیم کوکلیئر امپلانٹ پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ خیبر پختونخوا کے ضرورت مند اور مستحق مریضوں کو مستقبل میں مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔ یہ اقدام زیادہ افراد کے لئے قوت سماعت کی بحالی کے انقلابی عمل تک رسائی فراہم کریگا۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایچ ایم سی کی ای این ٹی ٹیم کی اجتماعی کوششوں اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ جن کی محنت اور استقامت نے اس پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی لگن قابلِ تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں