عمران خان سے جلد ملاقات ہوگی، مائنزاینڈ منرل بل ان کے حکم کے مطابق منظور کراؤں گا

بل کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وفاق سمیت کسی کو بھی اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے تو ثابت کریں، ہماری حکومت آئی تو مائنز اینڈ منرلزسے ہمارا ریونیو 6 ارب جبکہ اب ساڑھے 9ارب تک پہنچ چکا ہے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اپریل 2025 20:58

عمران خان سے جلد ملاقات ہوگی، مائنزاینڈ منرل بل ان کے حکم کے مطابق منظور کراؤں گا
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 اپریل 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بناکر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،وفاق سمیت کسی کو بھی اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے تو ثابت کریں، ہماری حکومت آئی تو مائنز اینڈ منرلزسے ہمارا ریونیو 6 ارب جبکہ اب ساڑھے 9ارب تک پہنچ چکا ہے، مائنز اینڈ منرل بل بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق منظور کراؤں گا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ خیبرپختونخواہ کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے،ہماری حکومت آئی تو مائنز اینڈ منرلزسے ہمارا ریونیو 6 ارب روپے تھا۔ اب تک ریونیو ساڑھے 9ارب تک پہنچ چکا ہے، مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بناکر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، برملا کہتا ہوں کہ وفاق سمیت کسی کو بھی اختیار دینے کی تجویز دی گئی تو ثابت کریں۔

(جاری ہے)

یہ ہمارا صوبہ ہے کوئی ہمیں نہ بتائے ہم سے زیادہ اس صوبے سے کون وفادار ہے؟سندھ بلوچستان اور پنجاب کا جوابدہ نہیں ہوں میں اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک شق بتا دیں جس میں ہم نے وفاق کو اختیار دیا ہو، یہ سب محض پروپیگنڈا ہے۔ایس آئی ایف سی کی تجویز کو میں نے مانا ہی نہیں، بلوچستان میں انہوں نے ووٹ دے کر بل پاس کرایا۔

اس پروپیگنڈے کے پیچھے پورا ایک مافیا سرگرم ہے، بلوچستان میں اختیار دینے کی تجویز مان لی گئی لیکن ہم نے تجویز مسترد کی۔ مائنز اینڈ منرل ایکٹ سے متعلق بانی سے جلد ملاقات ہوئی پھر بات واضح ہوجائے گی، کے پی میں غیرقانونی مائننگ ہرگز نہیں ہونے دوں گا، غیرقانونی مائننگ والے کو مشینری چھڑوانے کیلئے وکیل بھی نہیں ملے گا، ان کی مشینری سرعام نیلام کردوں گا، 3سال کی لیز اگر کوئی کام نہیں کرے گا تو لیز کینسل کردی جائے گی، صوبے کے قیمتی اثاثوں کو کوڑیوں کے مول نہیں بکنے دوں گا، اربوں روپے کی چیز لاکھوں میں دے کر عوام کا حق نہیں مارنے دوں گا۔ مائنز اینڈ منرل بل بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق منظور کراؤں گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں