پرسٹن یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

اتوار 26 مارچ 2017 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) پرسٹن یونیورسٹی پشاور کیمپس کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فیضان الرحمن نے اس دن کو منانے کا مقصد بیان کیا اور اس کی اہمیت اجاگرکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اصل مقصد ایک ایسا ملک بنانا تھا جہاں مسلمان آسانی کے ساتھ اپنے پیارے دین کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارسکیں‘ اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر آل احمد نے پاکستان کے معرض وجود میں آئے اور موجودہ حالات پر روشنی ڈالی‘ انہوں نے قائداعظم محمدعلی جناح ‘فاطمہ جناح ‘علامہ اقبال ‘ سرسید احمد خان اور وقار الملک اور دوسرے بزرگان تحریک پاکستان کی زندگی اور کردار کو اجاگر کیا اور ان کی خوبیوں کو نمایاں کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں