ْخیبر پختوانخواہ حکومت کا اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کیلئے خصوصی فورس قائم کرنے کا فیصلہ

2600سکیورٹی اہلکار وں کی بھرتی کا عمل امسال دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا‘ سرکاری ذرائع

اتوار 26 مارچ 2017 17:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) صوبائی حکومت نے چین پاکستا ن اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کے لئے خصوصی فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لئے 2600سکیورٹی اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔بھرتی کا عمل 9کروڑ 60لاکھ روپے کی لاگت سے اس سال دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ خصوصی فورس کو مناسب تربیت کیساتھ جدید اسلحے سے لیس کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں