پختونوں کو پسماندگی کے اندھیرے میں دھکیلنے ، بنیادی حقوق کی پامالی اوران سے ناانصافی ہر گز قبول نہیں کی جائے گی،آفتاب شیرپائو
اتوار 26 مارچ 2017 18:31
(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو اور پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں پختونوں کو سازش کے ذریعے دیوار سے لگایا جا رہاہے جس سے نہ صرف وفاق بلکہ پختونوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پختونوں کے بلاک شناختی کارڈکے مسئلہ کے حل کیلئے قومی وطن پارٹی نے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے تاہم وفاقی حکومت اس مسئلے کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ تعطل کا شکار ہے جبکہ 90فیصد پختونوں کے قومی شناختی کارڈز بلاوجہ بلاک کئے گئے ہیں جس سے ان کو لاتعداد مسائل کا سامنا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر پختونوں کے بلاک شناختی کا مسئلہ بروقت حل نہ کیا گیا تو وہ آنے والے انتخابات میںاپنے حق رائے دہی سے محروم رہ جائیں گے جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔انھوں نے خیبر پختونخوا میںغیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبے میں معاشی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں اوریہاں کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ صوبہ کو سی پیک کے ثمرات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے جس میں بجلی کے پیداوار کے اہم پراجیکٹ شامل ہیں انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے 2018میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے جودعوے کئے ہیں اس سے خیبر پختونخوا کو محروم رکھا گیا۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تب تک ممکن نہیں جب تک یہاں پر بجلی کے ٹرانسمیشن اور تقسیم کے نظام کو بہتر نہ بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت فاٹا کے انضمام میں غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے ان کے اقدامات مبہم ہیں۔انھوں نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام سے نہ صرف پختونوں میں اتحاد قائم ہو گا بلکہ وہ قومی دھارے میں اپنا موثر کردار ادا کرسیکیں گے۔آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کھلنے سے دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ ملے گا ۔انھوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانے اور بد گمانیاں ختم کرنے کیلئے مرحلہ وار اقدامات کے ذریعے اس سلسلے کو آگے بڑھاناچاہیے۔آفتاب شیرپائو نے کہا کہ قومی وطن پارٹی علاقے کی موثر قوت بن چکی ہے اورعاشق علی کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال ہوگی ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
خیبر، باڑہ پولیس کی کارروائی، 15 کلوچرس برآمد، ملزم گرفتار
سعودی عرب کی شاہی خاندان کی خاتون لوئر دیر میں مقامی شخص کے ساتھ غائب ہوگئی
ضلعی انتظامیہ خیبر،ایکسائزپولیس اورایف سی کی مشترکہ کارروائی، 200 کنال پرپوست کی کاشت کو تلف کر دیا گیا ..
ریسکیو1122خیبرپختونخواکےریجنل ڈائریکٹر آپریشنز کا ڈسٹرکٹ ریسکو چارسدہ کادورہ
صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کا پشاور میں چائنہ ونڈو کا دورہ، فرینڈشپ وال پر دستخط کئے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
مردان پولیس کی کاروائی، شہریوں کولوٹنےمیں ملوث دوملزمان گرفتار
ڈی ایس پی ٹریفک صوابی کی زیرصدارت میٹنگ ،سرکاری کرایہ نامہ پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
کمشنرمردان کی زیرصدارت تخت بائی میں کھلی کچری کا انعقاد،فوری احکامات جاری کئے
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا