وقت آگیا ہم مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے نئے بیانیہ کے ساتھ سامنے آئیں ، سردار مسعود خان
پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اندر یہ صلاحیت موجود ہے وہ بدلے حالات میں تنازعہ کشمیر کو نئے پیرائے میں اجاگر کر کے بھارت کے جھوٹ پر مبنی موقف کو دنیا سے مسترد کرائیں، صدر آزاد جموںوکشمیر
جمعرات 14 نومبر 2019 17:16
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور یونیورسٹی کے سنٹر فار گلوبل اینڈ اسٹرٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سی جی ایس ایس نے اس کانفرنس کا اہتمام شیخ زید اسلامک سنٹر کے تعاون سے کیا تھا۔ کانفرنس سے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام، سابق وفاقی سیکرٹری اشفاق احمد گوندل، کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹر کے چیئرمین خوشنود علی خان، وائس چانسلر پشار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان، سنٹر فار گلوبل اینڈ اسٹرٹیجک سٹڈیز کے صدر میجر جنرل (ر) سید خالد جعفری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعو د خان نے اس اہم قومی اہمیت کے موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر سی جی ایس ایس کے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اپنی معلومات اور علم میں اضافہ کریں اور یہ جاننے کو کوشش کریں کہ پانچ اگست کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال میں کیا جوہری تبدیلی آئی ہے اور بھارت کی موجودہ انتہاء پسند حکومت کی کشمیر اور خطہ کے حوالے سے پالیسی سے پاکستان اور خطہ کے دیگر مسلمان کس طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پانچ اگست کے دن بھارت نے پہلے سے موجود سات لاکھ فوج کے علاوہ دو لاکھ مزید فوج کی مدد سے کشمیر پر دوبارہ قبضہ کیا، پورے مقبوضہ جموں وکشمیر کی آبادی کو کرفیو نافذ کر کے اپنے گھروں میں بند کر دیا اور ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر کے بھارت کے مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا جہاں ان پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے۔ بھارت کے ان اقدامات کے خلاف دنیا میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور اہل پاکستان نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، ملک کی پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں اور ہر مکتب فکر کے لوگوں نے اس کی شدید مذمت کی اور کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن بدقسمتی سے سلامتی کونسل نے اپنا وہ کردار ادا نہیں کیا جس کی اس سے توقع تھی یا جو اس کی ذمہ داری تھی۔ لیکن دوسری جانب عالمی ذرائع ابلاغ اور دنیا کی مختلف پارلیمنٹس اور سول سوسائٹی نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند اور بھارت کے اقدامات کے خلاف ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی پالیسی صرف کشمیر تک محدود نہیں بلکہ اس کا نشانہ بھارت کے مسلمان شہری، پاکستان اور آزادکشمیر بھی ہے۔ بھارتی حکمران آزادکشمیر پر حملہ کر کے قبضہ کرنے، پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی دھمکیاں دینے کے علاوہ بھارت کے مسلمان شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور آسام کے انیس لاکھ مسلمان شہریوں کو شہریت کے حق وے محروم کرنے کے بعد بھارتی مسلمانوں کو اپنا مذہب یا بھارت کی ریاست چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ہمارے پاس سفارتکاری اور جنگ کے دو آپشنز تھے اور پاکستان نے سفارتکار ی کا آپشن چنا ہے لیکن اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی تو پاکستان اپنے دفاع میں ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام دو سو سال سے آزادی اور اپنے جمہوری حق حکمرانی کے لئے لڑ رہے ہیں اور وہ یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ انہیں یہ حق مل نہیں جاتا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیرکھیل خیبرپختونخوا سے آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والی خاتون کھلاڑیوں ..
صوبائی وزیر فضل شکور خان کے متعلقہ حکام کو صوبے میں ڈبلیو ڈبلیو بی کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کرنے کے ..
مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی کا اچانک دورہ کرک، ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر معطل
پشاور میں سات روزہ انسداد پولیومہم میں 865755 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ ..
فوڈ سیکورٹی سپورٹ پراجیکٹ کے پی کے تحت ڈیجیٹل فارمرز رجسٹریشن کے متعلق تین روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام
بنوں ضلعی پولیس سربراہ کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد
بیوائوں کے لیے مختص 100 فیصد پینشن کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن تین سال تک ،ْ جاری نہ ہو سکا ،ْملک نوید
ملک محمد نوید اعوان مرکزی و صوبائی صدر ال پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن
انٹر نیشنل ٹینس کھلاڑی حمزہ رومان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے دس ہزار نقد انعام سے نوازا گیا
خیبر پختونخوا انٹرمدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 افراد سے شروع ہوں گی
معاون خصوصی برائے بہبود آبادی کی زیر صدارت علمائے کرام کا سیمینار منعقد
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 اپریل سے شروع ہوں گی
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت