پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی کے 31 سال مکمل ہوگئے

منگل 17 اپریل 2018 12:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، رواں سال سپیشلائز فزیالوجی کے عنوان سے منایا گیا اور اس دوران ماہرین نے اپنے اپنے پیپرز پیش کیے جن میں نئی تحقیق کے علاوہ انہوں نے اپنے تجربات شیئر کیے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے ڈاکٹروں کی کاوشوں کو سراہا، تقریب کے مہمان خصوصی آرایم آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شفیق الرحمان تھے جنہوں نے فزیالوجی سوسائٹی کو نت نئی تحقیق کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، آخر میں 31ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور آئندہ بھی اس حوالے سے پروگرام منعقد کرانے کا عندیہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں