ضلع انتظامیہ ہنگو کی گرانفروشوں ،منافع خوروں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

بدھ 18 جولائی 2018 16:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ضلع انتظامیہ ہنگو کی گرانفروشوں ،منافع خوروں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاررائیاںجاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا اورڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے متعلقہ سٹاف کے ہمراہ ہنگو بازار میں اشیائے خوردونوش کا معیار جانچنے کے لئے نمونے حاصل کیے جبکہ ان کے نرخ بھی چیک کیے۔اس موقع پر انہوں نے نان بائیوں کی دکانوں،سبزی فروشوں اور بیکریوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے مالکان کو سختی سے تاکید کی وہ ملاوٹ کرنے سے گریز کریں اور سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل درآمد بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں