خیبر پختونخوا حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،کوآرڈینیٹرعادل سعیدصافی

جمعرات 16 اگست 2018 12:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے حکومتی اقدامات کی پالیسی کے استحکام اور نافذ کرنے والی پالیسیوںکے حوالے سے سرکاری افسران و اہلکاروں کو تربیت دینے کی ہدایت کی تھی جس پر کوارڈینیٹر پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ ایبٹ آباد میں سرکاری افسران کو تربیت دینے کی غرض سے دورہ کیا اورتمام سرکاری ملازمین کو بریفنگ دی جن میں صوبائی پالیسیوںجن میںحکومتی اقدامات کی پالیسی کے استحکام اور نافذ کرنے والی پالیسی،نیمنگ اینڈ ری نیمنگ آف گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹیشنز ،سوشل میڈیا گائیڈ لائینز اور پراونشل انٹرن شپ پالیسی شامل تھی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کوارڈنیٹر پی ایم آر یو کاشف جیلانی نے کہا کہ عوام کو معلومات تک رسائی کے سلسلے میں سوشل میڈیا کوکارآمد بنانے کے حوالے سے تمام تر اقدامات مکمل کئے گئے ہیں اور اس حوالے سے تمام محکموں کے ملازمین کو تربیت بھی دی جاچکی ہیں اور اس ضمن میں تما م محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق معلومات اور ترقیاتی کاموں کو بروقت سوشل میڈیا پر دینے کا کہا گیا ہے تاکہ عوام کو معلومات حاصل کرنے کی غرض سے دفاتر کے چکر نہ کاٹنا پڑے اور اس غرض سے عوام اپنے سمارٹ فون سے کسی بھی محکمے سے متعلق اپنی شکایات و تجاویز صوبائی حکومت کے سیٹیزن پورٹل پر درج کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوارڈینیٹر پی ایم آر یو عادل سعید صافی نے کمشنرایبٹ آبادکے دفتر میں سرکاری ملازمین کو تربیت دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر سطح پر اقدامات و وسائل بروئے کارلارہی ہے جبکہ مختلف جامعات سے فارغ وتحصیل طلباء و طلبات کیلئے سرکاری محکموں میں انٹرن شپ پروگرام کا انتظام بھی کیا گیا ہے جس کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں