حیات آباد پولیس سٹیشن میں سٹریٹ کرائمز کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 18 اگست 2018 14:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) حیات آباد کے معززین اور بلدیاتی نمائندوں کا اہم اجلاس گزشتہ روز حیات آباد پولیس سٹیشن میں ایس ایچ او اختر ناصر کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں حیات آباد کے مساجد کے پیش امام بھی موجود تھے‘ اجلاس میں حیات آباد کے نائب ناظم عمران خان سلارزئی نے حیات آباد میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز اور فحاشی کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر عداطمینان کا اظہار کیا‘ جس پر اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے عمران خان سلارزئی کی تائید کی ‘ایس ایچ او اختر ناصر نے کہاکہ اجلاس کے انعقاد کا مقصد یہی ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات میں جہاں جہاں کمزوریاں اور خامیاں ہیں ان کی نشاندہی کرکے ان کو دور کیاجائے ‘انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے حیات آباد کے باشندوں کا تعاون درکار ہے تاکہ حیات آباد کو جرائم سے مکمل طورپر پاک کیاجائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں