کے ٹی ایچ میں وینٹی لیٹر کے استعمال بارے تربیتی ورکشاپ

منگل 18 ستمبر 2018 13:46

پشاور ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) خیبرٹیچنگ ہسپتال میں پاکستان سوسائٹی آف اینستھیٹک خیبر پختونخوااور شعبہ انیستھیزیا کے زیراہتمام مکینیکل وینٹیلیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم،ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبے اینستھیزیا کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر پرہیز گار ،پروفیسر ڈاکٹر نگہت عزیزکے علاوہ ایل آرایچ، ایچ ایم سی، نارتھ ویسٹ اور آرایم آئی کے ڈاکٹروں، سرجنزاورجنرل فزیشنز نے شرکت کی، ورکشاپ کا مقصدہسپتال کے عملے میں مکینیکل وینٹیلیشن کے بارے میں آگاہی بیدار کرناتھا جو دور حاضر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے شرکاء نے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی جس میں مریض اور مختلف وینٹیلیشن کی اقسام اور وینٹ مشینوں پر مہارت سیکھائی گئی۔ اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریضوں کو چوبیس گھنٹے سروسز فراہم کی جاتی ہیں، مقررین نیوینٹیلیٹر کے استعمال کے بارے میں شرکاء کوآگاہی دی اور بتایا کہ اس دوران مریض کی دیکھ بھال کیسے کی جائے اور مریض کو وینٹیلیٹر سے ہٹانے کے طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں