کے ٹی ایچ، ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم فعال بنانے کا فیصلہ

بدھ 12 دسمبر 2018 12:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ایچ ایم آئی ایس کو فعال بنانے کیلئے عملے کی تربیت کاآغازکردیاگیا ہے،ایچ ایم آئی ایس کے ذریعے ہسپتال میں ہونے والی تمام کارکر دگی کی جانچ پڑتال ہوسکے گی جبکہ ایچ ایم آئی ایس کے جن مختلف شعبوں میں ٹریننگ کاآغاز کیاگیا ہے ان میں کارڈ یالوجی ، پلمونالوجی، ڈرماٹالوجی، پیڈز، اینستھیزیا، نفرالوجی، فارمیسی ، مینٹیننس کا شعبہ، آپریشن تھیٹر، کلینکل ٹیکنالوجسٹ اور چیف ٹیک شامل ہیں،ایم ٹی آئی ایکٹ کے بعد شوکت خانم میموریل ہسپتال کے آرایف آئی ڈی کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے اور عملے کی رجسٹریشن مکمل کر دی گئی ہے،ترجمان کے مطابق عملے کی رجسٹریشن بھی کی گئی ہے تاکہ کہ عملے کی ڈیوٹی کے اوقات کو دیکھا جا سکے اور اس کا ریکارڈ ہو۔

(جاری ہے)

عملے کی تربیت 30دسمبرتک جاری رہے گی جبکہ یکم جنوری سے پے رول سسٹم کام کرنا شروع کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں