پشاور پولیس نے اسلحہ کی نوک پر معصوم شہریوں سے موبائل چھیننے والے ملزم کو گرفتا ر کر لیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پشاور پولیس نے اسلحہ کی نوک پر معصوم شہریوں سے موبائل چھیننے والے ملزم کو گرفتا ر کر لیا۔ ملزم نے دوران انٹاروگیشن متعدد دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جس کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون ، 45 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزم پہلے بھی تھانہ کوتوالی کی حدود میں راہزنی کے دوران پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے کے بعد گرفتار ہو چکا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سید مین خان ولد مومن خان سکنہ تیراہ خیبر ایجنسی نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو چند ہفتے قبل رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے پہاڑی پورہ آیا تھا جبکہ واپسی پر راستہ میں کسی نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے روک کر اسلحہ کی نوک پر اس سے قیمتی موبائل فون اور 45 ہزار روپے نقد چھین کر فرار ہو ا جس کی رپورٹ پر تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیاایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد سرکل محمد شعیب کو واقعہ میں ملوث ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ عبداللہ جلال نے واقعہ کا تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو تحویل میں لیتے ہوئے ان کے بیانات کی روشنی میں باالآخر وقوعہ میں ملوث اصل ملزم احسان اللہ ولد عزیر سکنہ شینواری ٹاون رنگ روڈ پشاور کو گرفتار کر لیا ملزم نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران متعدد دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ اس کے قبضہ سے مدعی سید مین خان کا موبائل فون ، 45 ہزار روپے اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا بھی برآمد کرلیا گیا ملزم سے دوران تفتیش سامنے آیا کے ملزم اس سے پہلے بھی تھانہ کوتوالی کی حدود میں راہزنی کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہونے بعد گرفتار ہو چکا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں