غریب افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کریںگے، علی حسین

بدھ 19 دسمبر 2018 14:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) خیر خیگڑہ ویلفیئر آرگنائزیشن مرغز ضلع صوابی کا خصوصی اجلاس حاجی علی حسین کی صدارت میں ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء اجلاس نے گائوں کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ غریب بچوں کی تعلیم ، علاج اور جہیز میں تنظیم ہر ممکن امداد اور تعاون کریگی۔ انہوں نے عوام کو در پیش مسائل حل کر نے کے لئے ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا اور کہا کہ گائوں مرغز اور خصوصاً غریب عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں