پشتو ادبی ٹولنہ کے سالانہ انتخابات،انورہمایوں چیئرمین منتخب

بدھ 19 دسمبر 2018 14:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) پشتو ادبی ٹولنہ تحصیل تخت بھائی مردان کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے۔انورہمایوں چیئرمین اور عزت محمد جنرل سیکرٹری بن گئے۔

(جاری ہے)

پشتو ادبی ٹولنہ تحصیل تخت بھائی مردان کا اجلاس زیر صدارت سید احمد راہی منعقد ہوا جس میں تحصیل تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے شعرا کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی دیگرعہدیداروں میں دولت خان ،وائس چیئرمین نیاز محمد عیسی خیل، فنانس سیکرٹری ریحان تعبیرپریس سیکرٹری محمد شائق اطلاعات سیکرٹری اور رفیع اللہ پامیرجان سوشل میڈیا سیکرٹری چنائو گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں