مردان کے علاقے سائولڈھیرمیں فائرنگ،ماں بیٹاجاں بحق

تخت بھائی میںٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق

جمعرات 17 جنوری 2019 14:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ضلع مردان کے علاقہ سائولڈھیرمیں فائرنگ کے واقعے میں ماں بیٹاجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مذکورہ علاقے میں رہائش پذیرایک شخص اوراس کے بیوی نے مبینہ طورپرفائرنگ کرکے اسی علاقے کے رہنے والے ماں بیٹے کوقتل کردیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد پولیس نے ملزمہ کوگرفتارکرلیاتاہم اس کاشوہرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔دریں اثناء ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں جلالہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں