این سی ،وی سی سیکرٹریزکی تعیناتی سے عوام کوسہولیات میسرآئیں گی،ضلع ناظم

جمعرات 17 جنوری 2019 14:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں ویلج و نیبر ہڈ کونسل مزید مضبوط ہوگی ،سیکرٹری این سی ، و ی سی اپنے فرائض سمجھنے کی کوشش کریں اور ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹ بنانے میں عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ناظم کانفرنس روم میں پشاور کے 35 ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے سیکرٹریوں میں تعیناتی لیٹر تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پشاور ریاض خان ، پی ایس او نصرت اللہ سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ، ضلع ناظم نے کہاکہ این سی ، وی سی سیکر ٹریوں کی تعیناتی ایٹا ٹیسٹ کے بعد میرٹ پر کی گئی ہے ۔انہوں نے این سی ، وی سی سیکرٹریوں کو ہدایت کی کہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف نے میرٹ پر بھرتی کی ہے اسی طرح نوکری کو عبادت سمجھ کر ایمانداری سے اپنے علاقے میں خدمات انجام دے ۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم نے کہا کہ ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل کے سیکرٹری پریشر برداشت کرنے کیلئے کام سمجھیں اور جہاں پر بھی ترقیاتی فنڈ ز اورکونسلوںکے مسائل انھیں درپیش ہوں تو اے ڈی لوکل گورنمنٹ سے ضرور مشاورت کریں تاکہ بعد میں قانونی پیچیدگیوں کا سامناکر نے سے بچ سکیں ، ضلع ناظم نے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے تعیناتی کی اسنا د تقسیم کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریاض خان نے کہاکہ این سی ،وی سی سیکرٹریوں کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے ایک ہفتہ ضلع کونسل ہال میں تربیت دی جائیگی اور انہیں ویلج و نیبر ہڈ کونسل کی سطح پر عوامی نمائندو ںکے پریشرکاسامناکرنے اورترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کے حوالے سے ٹریننگ دی جائیگی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں