لکی مروت ‘کلاس فور ملازمین کی بھرتی،انٹرویوز26جنوری کوہونگے

منگل 22 جنوری 2019 12:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ لکی مروت بخت اللہ شاہ نے سرکاری سکولوں میں کلاس فور ملازمین کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کرنے والے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے 26جنوری بروز ہفتہ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

امیدواروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ صبح9بجے اصل قومی شناختی کارڈ و دیگر ضروری دستاویزات کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کمپلیکس تاجہ زئی میں واقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس مردانہ میں انٹر ویو کے لئے حاضر ہوں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں