ٹیچرزکمیونٹی سنٹرپشاور یونیورسٹی میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

جمعرات 18 اپریل 2019 13:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء)ٹیچرزکمیونٹی سنٹرپشاور یونیورسٹی میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیاجس کااہتمام شعبہ فارمیسی اور ویل سائنسزفارماسوٹیکل لیبارٹی لاہورنے کیاتھا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں طلبہ کامعائنہ کیاگیا اورانہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔میڈیکل ٹیم سیلزمنیجرنارتھ محمدابراہیم، پراڈکٹس منیجرحمزہ اورپشاورکے منیجرعنایت اللہ خان پرمشتمل تھی جبکہ نگرانی پیوٹاکے صدر ڈاکٹرفضل ناصراورفارمیسی کے اساتذہ نے کی۔اس موقع پرانٹرن شپ کیلئے فارمیسی کے گریجویٹس طلبہ کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں