صفائی نصف ایمان ہے، ہمیں اس پر عمل کرنا ہوگا، ڈاکٹر عبدالشفیق

منگل 23 اپریل 2019 11:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) بزم ہمدرد نونہال کی تقریب آرکائیوز لائبریری پشاورمیں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالشفیق، میزبان ڈاکٹر صلاح الدین اور سپیکر ہمدرد نونہال اسمبلی علیشاہ تھے‘ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات نے عالمگیر صحت کے تحفظ کیلئے بنیادی صحت کی نگہداشت ضروری کے موضوع پر تقاریر کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالشفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے ہمیں اس پر عمل کرنا ہو گا۔اس حوالے سے آگاہی مہم میں والدین اور اساتذہ کرام کو کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ملی نغمہ نونہالان فاروڈ ہائی سکول فار گرلز آسامائی گیٹ پشاور، ٹیبلو نونہالان سرسید پبلک سکول گلبہار نمبر 2 پشاور اور دعائے سعید نونہالان مسلم کیمبرج پبلک ہائی سکول دلہ زاک روڈ پشاور نے پیش کی۔ آخرمیں مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں