تھانہ پڑانگ پولیس کی کارروائی‘منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2019 12:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ایس ایچ او تھانہ پڑانگ چارسدہ افتخار خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1940گرام چرس اور 215گرام ہیروئن برآمدکی‘تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایت پر ضلع چارسدہ میں رمضان المبارک کے موقع پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کے لئے خصوصی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی بشیریوسفزئی کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پڑانگ افتخار خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش روشن ولد حسن سکنہ شابڑہ پڑانگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1940گرام چرس جبکہ215گرام ہیروئن برآمدکر لی۔ ملزم کے خلاف تھانہ پڑانگ میں 9CCNSAکے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں