مردان،عثمان خان نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کاچارج سنبھال لیا

ہفتہ 25 مئی 2019 12:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرا یہ مشن ہے کہ اپنے ضلع کے نوجوانوں کے لئے کچھ کروں ، کیونکہ نوجوان ہی ہیں جو اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نوجوان اس معاشرے کا اہم جز اور سرمایہ ہیں ، انہیں غیر ضروری سرگرمیوں کا حصہ بننے کی بجائے مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں گے ، نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سیمینارز کا انعقاد کریں گے اور غیر تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ہنر مند پروگرام ترتیب دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں